سواست بھارت یاترا2018 اختتام پذیر

جموں //جموں وکشمیر میں ’سواست بھارت یاترا2018‘اختتام پذ یر ہو نے کے بعد پنجاب میں شروع کر دی گئی ۔اس سلسلہ میں لکھن پور میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے دوران ’یاترا چھڑی ‘کو پنجاب انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔مذکورہ مہم کے سلسلہ میں ریاست میں اختتامی یاترا کو کمشنر فوڈ سیفٹی ڈاکٹر عبدالکبیر ڈار نے جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔اس اختتامی یاترا میں فوڈ سیفٹی جموں و کشمیر کے ملازمین ،این سی سی رضا کار ،سکولی طلباء ،سائیکل سواروں ،سماجی کارکنوں اور سیول سوسائٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ہیلتھ انڈیا مشن میں بنیادی کردار ادا کرنے والی ’سواست بھارت یاترا2018‘کو منعقد کرنے کا اصل مقصد عام لوگوں کو معقول اشیاء خوردنی کے بارے میں بیدار کرنا تھا ۔یا د رہے مرکزی حکومت کی طرف سے بہترین صحت کیلئے’ آیوشمان بھارت ‘سوچھ بھارت مشن ‘پوشان ابھیان جیسی اسکیموں کو شروع کیا ہوا ہے ۔اس سے قبل ریاست میں 16اکتوبر کو مذکورہ یاتر ا شروع کی گئی تھی جس میں ابھی تک 15ہزار افراد نے شرکت کی جن میں 500سائیکل سوار اور طلباء بھی شامل ہیں ۔مذکورہ یاتراہ کے دوران ہر ایک ضلع میں عوام کو بیدار کرنے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔اس یاترا کے دوران رضا کاروں نے عام لوگوں کو دودھ ،گوشت کے معیار ،مٹھائیوں ودیگر اشیاء کے بارے میں بیدار کیا جبکہ یاترا کے عنوان سے کئی ایک بیداری و تمدنی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔