سوئیاں میں زندہ ماٹر شیل ناکارہ بنایا گیا

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژں کے سرحدی علاقہ سوئیاں دھار گلو ن میں فوج کی جانب سے ایک ماٹر شیل کو ناکارہ بنادیا گیا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مکینوں نے جانب سے ایک اطلاع فراہم کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سرحدی تحصیل بالا کوٹ کے سوئیاں دھار گلون علاقہ میں ایک زندہ ماٹر شیل موجود ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں تلاشی کے دوران 120ایم ایم کا ماٹر شیل باز یاب ہونے کے بعد فوج کے ماہر دستے نے ایک کنٹرول دھماکے کے ذریعہ اس کو ناکارہ بنا دیا ۔فوج نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی علاقوں میں دھماکہ خیز یا مشکوک اشیاء ہونے کے سلسلہ میں فوج کو اطلاع دی جائے جبکہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ مشکوک اشیاء کیساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں ۔