سنیل ڈمپل کا جموں میں زور دار احتجاجی مظاہرہ

جموں// جموں ویسٹ اسمبلی مومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے منگل کے روز یہاں تاجروں کے ہمراہ  تعمیرات عامہ ،جے ایم سی جموں ، محکمہ صحت عامہ اور محکمہ ٹریفک کے خلاف ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایک پریس بیان  کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈمپل نے الزام لگایا کہ جے ایم سی نے جموں ویسٹ اسمبلی حلقہ کو پسماندہ بنا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پینے کے پانی کی سخت قلت ہے کیونکہ ائیرا نے غیر معیاری پائپیں نصب کی ہیں۔انہوںنے جے ایم سی مئیر سے حلقہ میں صفائی و ستھرائی اور پائپوں کے رسائو کو ٹھیک کرنے کی اپیل کی بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔انہوںنے گورنر ستیہ پال ملک سے ٹریفک مسئلہ حل کرنے اور میٹر مانو ریل سروس اور امبپھلا مانڈہ سے جانی پور ہائی کورٹ روڈ۔ روپ نگر ،بن تالاب ،کوٹ بھلوال سے اکھنور تک کے لئے چار گلیار رنگ روڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے جموں شہر کو سمارٹ سٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے پانچ برسوں کے دوران جموں سب سے گندہ شہر بن گیا ہے۔مظاہرین میں ستپال کوہلی، سنجیو سوئی، منجیت آنند، چمن پوار، سچن سوئی، راجیش ٹال، چونی لعل بھٹ، شو کمار، کلدیپ مگوترہ، اشوک شرما ،اوم پرکاش،ارجن آنند، دیوانشو کپائی،سنجیو ورما ،اجے مہتہ و دیگران شامل تھے۔