سنگھ پورہ پٹن میں ہیڈ ماسٹر سمیت تمام اسکولی عملہ معطل

بارہمولہ //حکام نے سنگھ پورہ پٹن میں بدھ کو ایک سرکار اسکول بلاوجہ بند رکھنے پر ہیڈ ماسٹر سمیت تمام اسکولی عملے کو معطل کر دیا ہے۔ معلوم  ہوا ہے کہ گورنمنٹ بائز مڈل اسکول خان پیٹھ سنگھ پورہ میں تعینات ہیڈ ماسٹر سمیت 12اساتذہ اور دیگر عملہ بدھ کی صبح اسکول آنے کے بعد وہاں سے نا معلوم وجہ کی بناء پر اپنی حاضری کرکے سکول سے چلے گئے جس کے بعد اسکول میں زیر تعلیم طلاب کے والدین نے زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی مانگ کی اور متعلقہ افسرن کو بھی مطلع کیا ۔اس دوران والدین کے احتجاج کے بعد تحصیلدا ر سنگھ پورہ نثار احمد زونل ایجوکیشن افسر محمد سعید کے ہمراہ اسکول پہنچ گئے جنہوں نے عملے کو وہاں سے غیر حاضر پا کر ہیڈ ماسٹر سمیت تمام عملے کوموقعہ پر ہی معطل کرنے کے احکاما ت صادرکئے ۔اس سلسلے میں ایک حکمنامہ زیر نمبر Zeo/sp/1878-79کے تحت تمام عملے کی معطلی عمل میں لائی گئی ۔  ادھر بتایا جاتا ہے کہ اسکولی عملہ کسی جگہ ایک تعزیت پُرسی کیلئے گیا تھا ۔