نیوز ڈیسک
بارہمولہ// بارہمولہ ضلع میں جمعہ کی شام ایک ڈرائیور کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی گاڑی پھسل کر لڑھک گئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ سنگھ پورہ، بارہمولہ میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت سنگھ پورہ کے رہنے والے مشتاق احمد وانی کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ قانونی وطبی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔