سنگپور ناریاں میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

نوشہرہ //نوشہرہ فارسٹ ڈویژن کے سنگپور ناریاں علاقہ میں ہینڈی کرافٹس کاتربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں 35کے قریب لڑکیاں اور خواتین شرکت کررہی ہیں ۔منتظمین نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کو منعقد کرنے کا اصل مقصد لڑکیوں کو ہینڈ کرافٹس میں خود مختار بنانا ہے جبکہ مذکورہ تربیتی پروگرام خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔شعبہ جنگلات کے ملازمین نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کے بعد مذکورہ مقام دستکاری کے شعبہ میں خود کفیل ہونے کے اہل ہو جائے گا ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے ۔