سنگلدان ہائر سکینڈری سکول میں کوئز اور ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد

 گول//ضلع رام بن کے سنگلدان ہائر سکینڈری سکول زون گول میںکوئز اور ڈرائنگ مقابلہ کا انعقاد ہوا جس میں تین گروپوں نے حصہ لیا ۔ مقابلہ میں پہلی پوزیشن گروپ اے جبکہ دوسری پوزیشن سی گروپ نے حاصل کی ۔ اس موقعہ پر اساتذہ نے کہا کہ یہ مقابلہ بچوں کی ذہنی آزمائش کے لئے رکھا گیا تھا اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ پرنسپل گلزارہ بیگم نے کہا کہ یہ رمسا کے تحت پروگرام رکھا گیا تھا  اور ہمیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے بچے تعلیم میں کس قدر کمزور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے بچوں اور اساتذہ پر بچے یہاں پر بہت محنت کرتے ہیں اور اساتذہ بھی بہتر طریقے سے پڑھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہر نصاب سے بچوں کو سوالات پوچھے گئے اور بہتر طریقے سے انہوںنے جواب دیا ۔  انہوں نے اس موقعہ پر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ والدین جن کے بچے ہیں وہ اس میں غیر ذمہ دارانہ رول اپنا رہے ہیں انہیں چاہئے تھا کہ وہ اس طرح کے پروگراموں میں حصہ لیں اور جانچ لیںکہ ان کے بچے کہاں پر کمزور ہیں اور وہ کمزوری دور کرنے کے لئے وہ ہم سے بات کرتے لیکن والدین یہاں کی طرف توجہ نہیں دیتے ہیں جو افسوس ناک ہے ۔بچوں نے اس موقعہ پر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔