سنگلدان میں ہیروئن سمیت دو سمگلرگرفتار

رام بن//بدھ کی شام دیر گئے سنگلدان پولیس نے 7 گرام ہیروئن برآمد کرنے کے بعد سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ سنگل دان میں معمول کی چیکنگ کے دوران دو راہگیروں کو روک کر تلاشی لی گئی جس دوران ان کے قبضے سے 7 گرام ہیروئن برآمد ہوئی دونوں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے دونوں کی شناخت جمیل بھٹ ولد اب رزاق ساکنہ بندھن سنگلدان اور محمد جنید ولد محمد عارف ساکنہ جمن گول ضلع رام بن کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے تھانہ گول میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔