سنگلدان میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے کام کا افتتاح

 عظمیٰ نیوز سروس

رام بن// چیئرپرسن، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل، رام بن، ڈاکٹر شمشاد شان نے جمعہ کوکھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا آغاز کیا جس میں والی بال کے سنتھیٹک گراؤنڈاور سب ڈویژن گول میں موول کوٹ سنگلدان شامل ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن نے کہا کہ جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مختلف شعبوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کھیلوں کے پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور نوجوانوں کی سہولت کیلئے جلد ہی کچھ پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔چیئرپرسن نے پیر موڑ سے فلسر براستہ عید گاہ تک لنک روڈ کی اپ گریڈیشن کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جو محکمہ تعمیرات عامہ، رام بن کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔چیئرپرسن نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا جس سے مقامی لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہو گی۔چیئرپرسن نے پی ڈبلیو ڈی کے انجینئروں کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی کام کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں جس سے علاقے کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے۔چیئرپرسن نے پی آر آئیز سے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر کام کی انجام دہی کی نگرانی کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور تمام نوجوانوں اور استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کو اپنے اپنے علاقوں میں نافذ کیا جا سکے۔چیئرپرسن نے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے ترقیاتی ضروریات کے مسائل سنے۔اس موقع پر دیگر کے علاوہ پی آر آئیز، پی ڈبلیو ڈی کے انجینئرز اور عام عوام بھی موجود تھے۔