سنگلدان میں پوسٹ آفس کہا ں ہے ؟

گول//سنگلدان نیابت میں قائم عرصہ دراز سے پوسٹ آفس کا عوام کو کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔ یہ پوسٹ آفس پہلے بیچ بازار میں قائم تھا اور اب بازار سے باہر لے جایا گیا جس وجہ سے لوگوں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور لوگ ڈھنڈتے رہتے ہیں اور ا کثر لوگ یہی کہتے ہیں کہ شائد اس کو یہاں سے اُٹھا ہی لیا ہے ۔ لیکن جب اس سلسلے میں کشمیر عظمیٰ نے کھوج کی تو معلوم ہوا ہے کہ پوسٹ آفس بازار سے باہر لے جایا گیا لیکن و ہ ہمیشہ بند ہی رہتا ہے ۔ اگر کسی کو یہ معلوم بھی ہو جاتا ہے کہ پوسٹ آفس بازار سے باہر ہے اور یہاں پہنچ کر وہ مایوس ہو جاتا ہے کیونکہ یہ ہمیشہ بند رہتا ہے اور عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اکثر یہاںپر طالب علموں ، پوسٹ آفس کے ذریعے سے آنے والے آدھار کارڈ و دوسری چیزوں سے لوگ محروم ہو جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پوسٹ آفس پہلے بازار میں ہوا کرتا تھا اور اب بازار سے باہر ہے لیکن ہمیشہ سے بند رہتا ہے ۔ اس سلسلے میں جب نائب تحصیلدار سنگلدان سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر ایک ملازم تعینات ہے لیکن وہ بھی کہتا ہے کہ اُن کی ڈیوٹی صرف ڈیڑھ گھنٹا ہی ہے اس سے زیادہ نہیں ہے جس وجہ سے یہ ہمیشہ بند ہی رہتا ہے ۔ نائب تحصیلدار نے یقین دلایا کہ وہ اس میں تحقیقات کریں گے اور اس پوسٹ آفس سے جو فوائدعوام کو پہنچنے چاہئے و ہ عوام کو ضرور ملیں گے ۔