گول// سنگلدان محکمہ دیہی ترقی نے امید سکیم کی جانب سے ’’سوچھتا ہی سیوا ہے‘‘کے تحت ایک ریلی کا اہتمام کیا جوپورے بازار میں نکلی ۔ اس موقعہ پر محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کے علاوہ بہت سارے سکولی بچوں نے بھی حصہ لیا اور سوچھ بھارت مشن پرلوگوں کو آگاہ کیا اور ہاتھوں میں بینر تھامے ہوئے تھے اور نعرے بازی بھی کی ۔اس موقعہ پر بازاروں میں لوگوں کو صفائی ، ستھرائی سے آگاہ کیا اور کہا کہ بازاروں میں گندگی نہ ڈالیں او رگھروں کے چاروں طرف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔
سنگلدان میں سوچھتا ہی سیوا ہے ریلی کا اہتمام
