سنگلدان میں ریلوے کمپنی کاٹپر حادثہ کاشکار،ڈرائیور زخمی

گول//آج سنگلدان کے چکنی علاقہ میں ایک ٹپر حادثہ کا شکار ہو گیا جس کی وجہ سے ڈرائیو رزخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنگلدان کے چکنی علاقہ میں آج پٹیل انجینئرنگ کمپنی سے وابستہ ایک ٹپر حادثہ کا شکار ہو گیا جس وجہ سے ٹپر ڈرائیور گلزار احمد ولد عبدالغنی چندیل زخمی ہوا جسے فوری طور پر سنگلدان پی ایچ سی لایا گیا جہاں سے اُسے رام بن ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹپر اور لوڈ تھا جس وجہ سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور لڑھک گیا ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بڑی بڑی کمپنیاں آئیں لیکن انہوں نے روڈ کی طرف دیکھا تک نہیں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی حالت ابتر ہے اور یہ حالت یہاں پر ریلوے کمپنی پٹیل انجینئرنگ کمپنی نے کیا لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی رقم روڈ کو ٹھیک کرنے میں نہیں لگایا وہیں یہاں پر اتنا گرد اُٹھتا ہے کہ گاڑی چلتے وقت سڑک بھی اس گردے سے نظر نہیں آتی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے بھی کئی مرتبہ کمپنی کو ہدایت دی تھی لیکن یہاں کی طرف کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔