گول//سنگلدان نیابت کے مولکوٹ وارڈ نمبر پانچ میں سنیچر صبح گیارہ بجے کے قریب تاجو بیگم بیوہ مرحوم محمدو راتھر کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے مکان کو اناً فاناً پورے لپیٹ میں لے لیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ جس وقت مکان کو آگ لگی اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس وجہ سے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مکان کو کس طرح سے آگ لگی ۔ مکان میں تمام مال و اسباب جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بسترے ، برتن ، راشن ، مرغے وغیرہ یعنی تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے بیوہ خاتون کی جلد از جلد مالی امداد دی جائے تا کہ اس شدید ٹھٹھرتی سردی میں اپنی زندگی کو بچا سکیں ۔ مذکورہ غریب بیوہ خاتون کی سماجی و سیاسی و ثروت لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس غریب خاتون کو امداد کریں اور ثواب داریں حاصل کریں ۔
سنگلدان میں رہائشی مکان نذر آتش
