سنگلدان بازار کسی مچھلی بازار سے کم نہیں | ٹریفک جام اور تنگ سڑک کی وجہ سے لوگ کافی پریشان

گول//سنگلدان بازار میں لوگوں کو شدید پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ سنگلدان بازار جو کہ پہلے سے ہی کافی تنگ ہے اس کے بعد یہاں سڑک کے کنارے نجی گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں اور جو بڑی گاڑی آتی ہے تو بازار میں جام لگ جاتا ہے اور جہاں اس جام سے دکانداروں کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہیں راہگیروںکو بھی طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران یہاں چلنا محال بن جاتا ہے اور جہاں گاڑیوں کے جام سے لوگ پریشان ہیں وہیں اس بازار سے ریلوے تعمیری کمپنیوں کی بھاری بھرکم مشینیں اور بڑی بڑی گاڑیوں کا آنا جانا دن بھر لگا رہتا ہے اور شور شرابے ، گرد و غبار سے بھی لوگ کافی پریشان ہیں ۔ سڑک پر آنے والی کیچڑ سے پھسلن پیدا ہوتی ہے اور بارشوں کے دوران لوگ پیدل چل بھی نہیں سکتے ہیں ۔ لوگوں اور دکانداروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ یہاں بازار میں گاڑیوں کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور جو بھی بڑی گاڑی آتی ہے اُس کو بازار میں کھڑا رہنے سے منع کیا جائے تا کہ چھوٹی گاڑیوں کو آنے جانے میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور جام بھی نہ لگ سکے ۔