سنگلدان بازار بیت الخلاء سے محروم

گول//گول رام بن شاہراہ پر نیابت سنگلدان بازار میں ایک بھی بیت الخلاء نہیں ہے۔ یہاں پر افکان ،ارکان ، گیمون،لائٹن وغیرہ کمپنیاں اس ریلوے ٹریک پر کام کر رہی ہیں۔ ان کی بھی ذمہ داریاں بنتی ہے کہ لوگوں کے مسائل کی طرف دھیان دیا جائے لیکن اس طرح ان کمپنیوں نے نہیں سوچا ۔یہاں پر جو لوگ آتے جاتے رہتے ہیں وہ بیت الخلاء کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں ۔کئی برسوں سے لوگ یہ مطالبہ کرتے آ رہے ہیں اور انتظامیہ نے بھی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی نے بھی یقین دہانی کرائی لیکن کوئی اس کی طرف توجہ نہیں دیتاہے ۔ یہاں پر تتاپانی روڈ پرآئی آر پی نے ایک بیت الخلاء تعمیرکیا تھا جس کے ساتھ ایک پسنجر شیڈ بھی تھا لیکن اس کی حالت نہایت ہی خستہ ہے اور یہ کھنڈرات کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کو ٹھیک کرنے اور قابل استعمال کرنے کے لئے بھی کسی نے کوئی توجہ نہیں دی ۔ مقامی لوگوں نے ایک بار پھر سے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد یہاں پر پرانے ہی بیت الخلاء کو ٹھیک کیا جائے اور پسنجر شیڈ کو بھی بحال کیا جائے تا کہ یہاں آنے جانے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔