بلال فرقانی
سرینگر//عید الفطر نزدیک آنے کے ساتھ ہی وادی کے مشہور ’’سنڈے مارکیٹ ‘‘میںلوگوںکی غیر معمولی گہما گہمی رہی،تاہم بازار میں صبح کے وقت ایک سوکھے چنار کی شاخ گرنے سے3افرادزخمی ہوئے۔اتوار کی صبح سے ہی سنڈے مارکیٹ میں تاجروں نے اپنی چھاپڑیاں کم ہی لگائیں تاہم بعد میںٹورسٹ سنٹرسے لیکر مہاراجہ بازار امیرا کدل تک دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں ملبوسات اور دیگر سازوسامان تھا جس کے چلتے لوگوں کی تعداد سنڈے مارکیٹ پہنچی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں خواتین نے کئی طرح کے چیزوں کی جم کر خریداری کی جن میں زیادہ تر ملبوسات شامل ہیں ۔اس دوران ٹورسٹ سینٹر کے نزدیک اتوار صبح اس وقت تشویش کی لہر پھیل گئی جب ایک سوکھے چنار کی شاخ اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں3افراد زخمی ہوئے۔اس واقع سے وہاں کچھ وقفے کیلئے کھلبلی مچ گئی تام بعد میں سب کچھ معمول پر آگیا۔