سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے شعبہ ریاضی میں

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیرکے تعاون سے میتھمیٹکس ٹریننگ اینڈ ٹیلنٹ سرچ ٹرسٹ کے زیر اہتمام شعبہ ریاضی میں دو ہفتے سے جاری آن لائن فاؤنڈیشن کورس اختتام پذیر ہوا۔سکول آف فزیکل اینڈ کیمیکل سائنسز کے سربراہ پروفیسر ولی محمد شاہ نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی جانب سے ایم ٹی ٹی ایس ٹرسٹ کو جموں و کشمیر کے انڈرگریجویٹ طلباء کے لیے پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے خاص طور پر پروفیسر کماریسن اور ڈاکٹر اجیت کمار کی کاوشوں کی تعریف کی جنہوں نے شرکاء کی تعلیمی مصروفیات کو متاثر کیے بغیر اس پروگرام کو آن لائن موڈ میں منعقد کرنا ممکن بنایا۔ انہوں نے متعلقہ اساتذہ خصوصاً ڈاکٹر اننت اور ڈاکٹر وکرم کی محنت اور لگن کو سراہا۔شرکاء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ فاؤنڈیشن کورس نے طلباء میں ریاضی کے لیے اعتماد، رویہ اور جوش میں بہت بڑا بدلاو لایا ہے۔تعاون کے لئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی انتظامیہ اور پروفیسر شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اجیت کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلباء باصلاحیت ہیں اور خطے میں ریاضی کی ثقافت کی مجموعی ترقی کیلئے ایسی سرگرمیوں کے مستحق ہیں۔ انہوں نے پروگرام کے دوران شرکاء کے ساتھ رہنے پر ڈاکٹر ادریس قاسم اور فرحت زرگر سمیت سرپرستوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ کے طلباء کے لیے اس طرح کے دیگر پروگراموں اور آف لائن موڈ میں مسائل حل کرنے کے سیشن منعقد کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے مالی تعاون کے لیے نیشنل بورڈ فار ہائر میتھمیٹکس، محکمہ جوہری توانائی کا شکریہ ادا کرنے میں پروفیسر شاہ کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔