سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کی جانب سے آن لائن لیکچروں کا اہتمام

سرینگر// سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں اسکول آف بزنس اسٹیڈیز کی جانب سے ویب لیکچروں کا اہتمام ہوا،جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین نے کی۔ویب لیکچر میں یونیورسٹی کے راجسٹرار و اسکول آف بزنس اسکول شعبہ کے سربراہ پروفیسر فاروق احمد شاہ کے علاوہ دیگر مدرسین کے علاوہ محققین اور طلاب نے آن لائن طریقہ کار سے کی۔اس موقعہ پر سینٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے روی رنجن کو نئی شرعات کرنے والے کاروباریوں کو موضوع پر لکچر دینے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنے خیالات اور تصورات کو حقیقت میں تبدیل کرنے کی صلاح دیتے ہوئے کاروباری تنصیبات قائم کرنے کی تاکید کی۔ پروفیسر معراج الدین نے کہا کہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے حصول تک ہی اپنی نظریں نہیں رکھنی چاہئے اور اس کے برعکس روزگار فراہم کرنے والوں میں بدلنا چاہے۔ پروفیسر معراج الدین نے اسکول آف بزنس کو بھی اس طرح کے لکچرئوں کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کو اس میں مدعو کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر فاروق احمد شاہ نے بتایا کہ اس تقریب میں160سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسکول آف بزنس مستقبل میں اس طرح کی تقاریب کا اہتمام جاری رہے گا،جس میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کو مدعو کیا جائے گا۔پروفیسر فاروق نے وائس چانسلر کی طرف سے کرونا وباء کے بیچ آن لائن درس و تدریس جاری رکھنے پر حوصلہ افزائی کا بھی شکریہ کیا۔