گاندربل/ارشاد احمد/سنٹرل یونیورسٹی کشمیرکے انتظامی کیمپس واقع نونر میں سنیچر کو ہندی دن منا یا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کاافتتاح رجسٹرار پروفیسر فیاض احمد نے کیا۔سینئر ریسرچ آفیسر سرکاری زبان پروفیسر پردیپ کمار تقریب پربحیثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔بشیر احمد حاجی لیکچرارہندی ،سکینہ اختر اور یونیورسٹی کی انتظامیہ سے وابستہ اعلی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر فیاض احمد نے کہا کہ زبانوں کا کسی بھی مذہب،رنگ یا نسل سے تعلق نہیں ہوتا اورلوگوں کو دنیا کی مختلف زبانوں کو سیکھنا چاہئے۔ پروفیسر فیاض احمد نکا نے پربودھ، پروین اور پریگیہ کورسز کو شروع کرنے کے لئے یونیورسٹی کے ملازمین کی تعریف کی۔ سینئر ریسرچ افسر سرکاری زبان پروفیسر پردیپ کمار نے ہندی دن کی تقریب منعقد کرنے پر سنٹرل یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔تقریب کے آخر پر پروفیسر فیاض احمد نے ہندی زبان کے امتحانات میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد رقم اور توصیفی اسناد تقسیم کئے جبکہ ملازمین کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں یوم ہندی منایا گیا
