سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں ٹیکہ کاری مہم

گاندربل//ارشاداحمد//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے صحت مرکز میں ضلع گاندربل کے محکمہ صحت کے تعاون سے پیر کے روز گرین کیمپس میں ملازمین کے لئے کووِڈ ۔19سے بچنے کیلئے ٹیکہ کاری مہم کے تحت متعدد ملازمین کو ٹیکہ لگایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر اور فنانس آفیسر پروفیسر فیاض اے نیکہ، ضلع گاندربل کے محکمہ صحت کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں اس مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نگہت یاسمین اور ضلع آفیسر ڈاکٹر شبیر اعوان بھی موجود تھے.ٹیکہ کاری مہم کے دوران متعدد ملازمین۔ میڈیکل آفیسرز ، ڈاکٹر شیبہ اور ڈاکٹر عابد احمد ،جاوید احمد راتھر ،نیم طبی عملہ سے وابستہ عصمت مجید، جاوید علی ،محترمہ جہانگیرہ نے مذکورہ مہم کی سہولت فراہم کی۔یہ مہم چند روز جاری رہے گی ۔