سنٹرل یونیورسٹی میں یک روزہ فوٹو نمائش،فوٹو جرنلسٹ طلباء نے حصہ لیا

 سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی نوگام میں کل سکول آف میڈیا کے اہتمام سے ایک روزہ فوٹو نمائش کا انعقاد ہوا ۔نمائش میں نوجوان فوٹو جرنلسٹوں جن میں گریجویٹ اور حال ہی میں داخلہ پائے طلباء نے حصہ لیا۔طلباء نے مختلف موضوعات کی کہانیوں اور مضامین پر مشتمل فوٹو نمائش میں پیش کئے اور دن بھرنمائش دیکھنے آئے طلاب ،فیکلٹی ممبران اور دیگر لوگوں کو تصاویر دیکھیںاور ان کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر ے نمائش میں حصہ لینے والے طلباء کی سراہنا کی ۔