سنٹرل یونیورسٹی میں ورکشاپ شروع

سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی کے نوگام کیمپس میں کل ’’“Assessment Examination Evaluation: Issues and Challenges”کے موضوع پر2روزہ ورکشاپ شروع ہوا ۔ورکشاپ میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر ،رجسٹرار پروفیسر فیاض احمد نکی ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر پروین پنڈت کے علاوہ تعلیمی ماہرین ،فیکلٹی ممبران اور طلاب نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر پروین پنڈت نے کہا کہ مقابلے کے دور میں تعلیمی اداروں پر طلاب کی صلاحتیوں کو بڑھانے  ذمہ داریاں بڑھ گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امتحان اوراس کا تشخص اعلی تعلیم کا ایک جز ہے اورتعلیمی نظام کیلئے مفید ہے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر نے کہا کہ امتحان اور تشخیص پورے تعلیمی نظام کا بہت اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب مدرسین انتہائی احتیاط کے ساتھ امتحانی پرچے ترتیب دیتے ہیں اور پھر ان کی تشخیص کرتے ہیں کیونکہ طلاب اب کوئی بھی جانکاری انٹریٹ سے حاصل کرتے ہیں ۔