سنٹرل یونیورسٹی میں انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل گاڑورہ میدان میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن اور شعبہ تعلیم کے درمیان کھیلا گیا۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 152 رنز بنائے.امیر حسن خان نے 68 اور ہلال احمد نے 50 رن بناکر اپنی ٹیم کو مظبوط بنیاد فراہم کی۔ جواب میں محکمہ تعلیم کی پوری ٹیم صرف 68 رن بناکر میدان چھوڑ گئی.۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے لئے ڈاکٹر محمد مزمل شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 9 رنوں کے عوض مخالف ٹیم کے 4 وکٹیں حاصل کیں۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے امیر حسن خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے  آصف منظور وگے کو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ہرتیج سنگھ مہمان خصوصی تھے۔آخر پر فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے گئے۔کشمیر عظمی کے نامہ نگار ارشاد احمد کو بھی مومنٹو سے نوازا گیا ۔