ارشاد احمد
گاندربل//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر نے منگل کو یہاں تولہ مولہ کیمپس میں ٹی 10 انٹر ڈپارٹمنٹ کاسکوکرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ، ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر شاہد رسول،شعبہ سکول آف ایجوکیشن کے سربراہ پروفیسر سید ظہور گیلانی،شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیئر کے سربراہ ڈاکٹر معراج الدین شاہ، کوآرڈینیٹر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ فزیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سومن پریت سنگھ اور کوآرڈینیٹر یونیورسٹی اسپورٹس ڈاکٹر محمد مزمل شاہ نے شرکت کی ۔افتتاحی میچ شعبہ تعلیم اور شعبہ سیاست کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر شعبہ تعلیم نے پہلے بالنگ کا انتخاب کیا اورشعبہ سیاست کے کھلاڑیوں نے 85 رنز کا عمدہ سکور کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں شعبہ تعلیم کی ٹیم 26 رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔مذکورہ ٹورنامنٹ کا انعقاد محکمہ فزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر کے تعاون سے کر رہا ہے۔