سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں زیر تعلیم طلبا نے کل پریس کالونی میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ہ جس میں طلبا ء موجودہ کوروناصورت حال کے پیش نظر آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔احتجاج میں شامل طلبا ء بیک لاگ پرچوں کے امتحانات کو آن لائن منعقد کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی نے مختلف پرچوں کا ڈیٹ شیٹ نکالا ہے جس میں طلبا کو بتایا گیا تھا کہ امتحان آف لائن موڈ میں لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا موجودہ صورتحال کے پیش نظر طلباء آف لائن امتحان میں طلبا کا شریک ہونا ان کے لئے انتہائی خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔احتجاجی طلبا کا کہنا تھا کہ جو طلبا ء بیرون ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی آف لائن امتحانات میں شریک نہیں ہو سکیں گے کیو نکہ انہیں یہاں پہلے قرنطین میںجانا پڑے گا۔طلبا ء کا یہ احتجاج سنٹرل یونیورسٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن اینڈگلو بل پیپلز فاونڈیشن کے بینر تلے ہوا۔بعد میں طلباء پرامن طور منتشر ہوئے۔
سنٹرل یونیورسٹی طلبا کاپریس کالونی میں احتجاج | آن لائن امتحانات منعقد کرنے کا مطالبہ
