سنٹرل یونیورسٹی سٹوڈنٹس کونسل میٹنگ منعقد

سرینگر// سنٹرل یونیورسٹی کے نوگام کیمپس میں کل وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر کی صدارت میں یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔جسمیں تمام تدریسی محکموں کی نمائندگی کونسل کے طالب علم کے ارکان نے شرکت کی اور یونیورسٹی کے مختلف محکموں میں تعلیمی سرگرمیوںپر جہاںخوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے مختلف شعبوں کیلئے حکام کو توجہ دینے کے حوالے سے آگاہ کیا ۔اس موقعہ پر  وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میرنے کہا کہ یونیورسٹی میں فیصلہ سازی میں طالب علموں کی شرکت ایک قابل تعریف کام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کی نمائندگی کرنے والے طلاب نصاب کی ترقی اور دیگر تعلیمی مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظرسامنے رکھ سکتے ہیں ۔ اس موقعہ پر ڈین سٹوڈنٹس ویلفیر ڈاکٹر فیاض احمد نکہ نے کہا کہ یونیورسٹی جمہوری طرز عمل میں یقین رکھتی ہے اور طالب علموں کو مختلف پالیسی سازی کیلئے ایک شراکت دار سمجھتی ہے ۔