سنسکرتی سکول میں آروہی پروڈکشنز کی جانب سے سکریننگ ٹیسٹ کا اہتمام

جموں//جموں سنسکرتی سکول میںآروہی پروڈکشنز کی جانب سے منعقدہ خواہش مند ابھرتے کلا کاروں کے لئے ایک موذوں پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ،جس میں آروہی کی جانب سے سکریننگ ٹیسٹ منعقد کرنے کے بعد 120شرکا میں سے 23کو فائنل کے لئے منتخب کیا گیا۔اس موقعہ پر چیر پپرسن و سکول پرنسپل روہنی ائیما مہمان خصوصی تھی۔دریں اثنا ، اسی طرح کی مقابلہ ویزر جانکی ناتھ ہائی سکول میں منعقد کی گئی ،جہاں پر سکول کی پرنسپل ہیمالنی وزیر مہمان خصوصی تھی۔ایم ڈی جسلین کور نے ڈائریکٹر آروہی پروڈکشنز کلدیپ کامر کے ہمراہ طلاب کی ڈانس اور فٹ نیس کارکردگی کو آنکنے کےلئے بطور جج فرائض انجام دئے،جنھوں نے موسیقی اور گانے کے حصوں کےلئے جج کے فرائض انجام دئے۔ایک ثقافتی کارکن رام پال ڈوگرہ بھی ٹیم کے ہمراہ تھے۔ اس سکول میں 60طلاب میں سے 20 کو فائنل کے لئے منتخب کیا گیا۔