سندھ اور برمسرنالوں سے بجری | ریت اور پتھر نکالنے کا سلسلہ جاری

گاندربل//نالہ سندھ اورنالہ نالہ برمسر سمیت دیگر نالوں سے غیر قانونی طور پر بجری،ریت اور پتھر نکالنے کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے۔وائل پل سے پرنگ تک نالہ سندھ میں دن بھر درجنوں ٹپر اور ٹریکٹر غیر قانونی طور پر بجری،ریت اور دیگر تعمیراتی موادنکالنے میںمصروف دکھائی دیتے ہیں جس سے نالہ سندھ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ وسن میں نالہ برمسر سے بھی غیر قانونی طور پر ٹپر،ٹریکٹر یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔محکمہ جیالوجی اور مائننگ کے ضلع آفیسرمنظور احمد نے اس ضمن میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ہمارا محکمہ اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن اس سلسلے میں جلد کارروائی کررہا ہے‘‘۔