سندوٹ میں20دنوںسے ٹرانسفارمر خراب

مینڈھر //مینڈھر کی سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے سندوٹ گائوں میں بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ دس دنوں سے خراب پڑا ہوا ہے لیکن ابھی تک متعلقہ محکمہ کی جانب سے اس کی مرمت ہی نہیں کی جاسکی ۔صارفین ن ے بتایا کہ گائوں کے محلہ ہنڈی مسجد میں نصب کردہ بجلی کا ٹرانسفارمر20روزقبل خراب ہو گیا تھا لیکن محکمہ کا اطلاع فراہم کرنے کے باوجود بھی مشینری کی نہ تو مرمت کروائی جاسکی اور نہ اس کو تبدیل کیا گیا ہے ۔انہوں نے محکمہ کے ملازمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں رہتے جبکہ فیلڈ ملازمین صرف لوگوں میں ماہانہ بجلی کے بل تقسیم کرنے کیلئے آتے ہیں ۔غور طلب ہے کہ خطہ پیر پنچال کے متعدد علاقوں میں محکمہ کے ملازمین کی غفلت شعاری کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی شدید مشکلات درپیش ہیں ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب ٹرانسفارمر کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
 
 
 
 
 
 

کئی دیہات میں بجلی سپلائی متاثر | بختیار کاظمی+سمت بھارگو 

پونچھ +راجوری //جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح خطہ پیر پنچال میں خراب موسم کے چلتے کئی دیہات میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔سب ڈویژن سرنکوٹ کے میدانی علاقوں میں ہلکی برف گرنے سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ ہوئی ہے جبکہ اس دوران کئی دیہات میں بجلی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے لوگ گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔صارفین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ امورصارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے خطہ پیر پنچال میں پہلے سے ہی تیل خاکی کی سپلائی بند رکھی گئی ہے جبکہ اب بجلی کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔صارفین نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑی علاقوں کیساتھ ساتھ میدانی علاقوں کی بجلی سپلائی کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر ہو ئی ہے لیکن محکمہ نے میدانی علاقوں کے صارفین کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔اسی طرح راجوری ضلع کے کئی دیہات میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی بند ہو گئی ہے ۔صارفین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔