سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

ممبئی //بالی ووڈ اداکار سنجے دت  کے فینس کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے۔ کومل ناہٹا نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ سنجے دت کو لنگس (پھیپھڑوں) کا کینسر ہوگیا ہے۔ دو دن پہلے ہی سنجے دت کو سانس لینے میں پریشانی ہونے کے چلتے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہاں ان کا کوروناوائرس ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ کووڈ-19 نگیٹو پائے گئے۔بتادیں کہ حال ہی میں سنجے دت کو سانس کی تکلیف کے چلتے لیلا وتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سانس کی دقت کے چلتے کنبے کو شک تھا کہ کہیں سنجے دت کوروناوائرس پازیٹو تو نہیں اسی لئے سنجے دت کو فورا لیلا وتی اسپتال میں داخل کتتے ہی ان کا کوروناٹیسٹ کیا گیا تھا۔ لیکن ان کی کورونارپورٹ منفی آئی تھی۔ کل اسپتال سے چھٹی لیکر گھر لوٹے سنجے دت کی آج کچھ میڈیکل رپورٹ آئی جس کے بعد اداکار نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔ اس لئے وہ کچھ دن کیلئے میڈیکل ٹریٹمینٹ کیلئے کام سے چھٹی لے رہے ہیں۔