سانبہ//کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے ہفتہ کو سانبہ فاریسٹ ڈویژن کا ایک وسیع دورہ کیا اور پی آر آئی اور پی پی سی کے ساتھ بات چیت کی اور متذکرہ جنگلات میں محکمہ جنگلات کی طرف سے ہریالی اور مٹی کے تحفظ کے مختلف کاموں کا جائیزہ لیا ۔ ان کے ساتھ کنزرویٹر آف فاریسٹ ، ایسٹ سرکل جموں ، جوائینٹ ڈائریکٹر سوئیل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ جموں ، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری جموں ، ڈی ایف او فاریسٹ ڈویژن سانبہ ، ڈی ایس سی او جموں /سانبہ ، ڈی ایف او سوشل فارسٹری جموں اور محکمہ کے دیگر افسران تھے ۔ محکمہ جنگلات کی طرف سے مدانہ پنچائت میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اوتار سنگھ ممبر ڈی ڈی سی پرمنڈل ، سنیتا کماری سرپنچ مدانہ ، محمد راشد نائب سرپنچ مدانہ نور محمد سابق چئیر مین مدانہ ۔ خدام حسین اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے دبلے پتلے ادوار کے دوران متنوع جانوروں اور پرندوں کے تنوع کی ضروریات کو پورا کرنے اور زمینی پانی کو زیادہ سے زیادہ ری چارج کرنے کیلئے آبی ذخائیر کے تحفظ کے کاموں سے متعلق مدانہ کی پنچائت کو تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات نے مٹی اور پانی کے تحفظ کے محکمے کی طرف سے تعمیر کردہ مدانہ میں پانی کے ذخیرے کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کی جانب سے پرمنڈل میں قائم کئے جانے والے اسمرتی وان اور بائیو ڈائیورسٹی پارک کا بھی معائینہ کیا اور تفریحی مقاصد کیلئے بائیو ڈائیورسٹی پارک کے اندر پانی کے تالاب کی تعمیر پر زور دیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے سال 2022-23 کیلئے کیمپا کے تحت مربوط کیچمنٹ ٹریٹمنٹ پلان کے تحت دیوک ندی کے اپ اسٹریم میں تیاری کے کاموں کا بھی معائینہ کیا ۔