سنت ننکاری مشن کی شجر کاری مہم

راجوری //سنت ننکاری مشن کی جانب سے راجوری ضلع میں ایک شجر کاری مہم شروع کی گئی ۔اس شجر کاری مہم کا آغاز ست گورو ماتا سدکیشہ جی مہاراج نے شہری علاقہ میں پودے لگانے کی مہم سے کیا ۔اس سلسلہ میں ننکاری چیری ٹیبل فائونڈیشن راجوری نے بھی مذکورہ مہم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے طارق کالج آف ایجوکیشن راجوری میں 75پودے لگا کر کیا ۔اس مہم کے تحت پورے ملک کی 22ریاستوں کے280شہروں کی منتخب 350جگہوں پر 1لاکھ 50ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ۔