سنت نرنکاری فائونڈیشن کی کھلینی میں شجرکاری مہم

ڈوڈہ//نرنکاری بابا ہردیو سنگھ کے 65ویں یوم پیدائش پر سنت نرنکاری برانچ کھلینی نے ٹرومہ ہسپتال کھلینی میں یک روزہ صفائی اور درخت لگانے کی مہم چلائی۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز کے مطابق اس موقعہ پر شام لال نائب تحصیلدار مہمان خصوصی کے علاوہ سرپنچ پنچایت کھلینی بشیر احمد نروانی ،ریش پال (مکھی)سنت نرنکاری برانچ کھلینی، سیوا دل انچارج کھلینی راکیش کمار ،ڈاکٹر فہیم اور دیگر طبی عملہ بھی موجود تھے۔بابا نرنکاری ہردیو سنگھ نرنکاری مشن کے چوتھے ست گرو تھے جن کا یوم پیدائش پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اس موقعہ پر رضا کاروں نے ریلوے سٹیشنوں ،ہسپتالوں اور دیگر عوامی مقامات پر صفائی مہم اور کچھ مقامات پر درخت لگانے کہ مہم چلائی۔