سنت نرانکاری منڈل کی جانب سے زونل مہلا سماگم کا اہتمام

سانبہ//سنت نرانکاری منڈل کی جانب سے ہفتہ کے روز یہاں سنت نرانکاری ست سنگ بھون سانبہ میں زونل مہلا سماگم کا اہتمام کیا گیا ، جس میں 8ہزار سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی۔سماگم کا عنوان ’’جس گھر میں ہو مریادت ناری، وہ ورا گھر ہوگا سنسکاری ‘‘ تھا۔ سماگم کی صدارتزونل انچارج حیدر آباد (تلنگانہ) کی موہنی آہوجہ نے کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد ایک صحت مند دنیا کے فروغ کی کنجی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنت نرانکاری مشن انسانیت میں اتحاد کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی ماسٹروں نے ہمیں بھگوان کی جانکاری دی اور ہمیں ذات پات، رنگ و نسل اور مذہب کے درمیان فرق پر قابو کرنے کی تعلیم دی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک گورو اور پیغمبر نے ہمیں محبت اور اخوت کا سبق دیا ہیاور انسان کو معنی خیز زندگی گُذارنے کیلئے بھگوان کے ساتھ جڑنے کا سبق دیا کیونکہ بھگوان ہی محبت اور اخوت کا ایک مجسمہ ہے۔انہوںنے بتا یا کہ بھگوان نے ہمیں ایک ایسا راستہ دکھایا ،جس سے ایک آدمی فرشتہ بن سکتا ہے۔سماگم میں اجیت سنگھ ، ڈاکٹرڈی کے منیال، سابق ایم ایل اے سومناتھ ،کے سی بھگت، و سانبہ کے معزز شہری بھی موجود تھے۔