سنتھن کشتواڑ قومی شاہراہ ہنوز بند

کشتواڑ//سب ڈویژن مڑواہ کو جموں کشمیر کے اضلاع سے جوڑنے والی واحد متی گاورن مرگن سڑک پر انتظامیہ نے برف ہٹانے کا عمل شروع کردیا۔ گاورن انشن 70کلومیٹر سڑک سنیچر کی الصبح برفباری کے سبب آمدورفت کیلئے بند ہوئی تھی جسکے بعد سوموار کی شام موسم میں بہتری کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مشینری بھیج کر اس سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع کردیا اور آنے والے دو روز کے اندر اس پر آمدورفت بحال ہونے کا امکان ہے۔وہیں کشتواڑ سنتھن قومی شاہراہ پر ہنوز برف ہٹانے کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ اگرچہ کشمیر کی جانب سے اس پر برف ہٹانے کیلئے مشینری کو بھیجاجانا تھا تاہم آج اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی جسکے سبب یہ قومی شاہرہ آج چوتھے روز بھی آمدورفت کیلئے بحال نہ ہوسکی۔