سنتھن پاس پر بھاری برف باری میں پھنسے 16 افراد کو بچا لیا

نیوز ڈیسک
سری نگر//فوج نے جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سنتھن پاس پر بھاری برف باری میں پھنسے 16 افراد کو نکال کر بچا لیا ہے۔

 

فوج کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج کو سول انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو اطلاع موصول ہوئی کہ بھاری برف باری کے بیچ 16 افراد سنتھن پاس کے نزدیک کہیں پھنسے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پھنسنے والے لوگوں کو بچانے کے لئے فوج کی ایک ٹیم سنتھن میدان سے سنتھن پاس کی طرف روانہ ہوگئی۔

 

بیان میں کہا گیا کہ فوج کی ٹیم نے این ایچ 244 پر کم روشنی اور مسلسل برف باری کے بیچ 15 کلو میٹر کی مسافت طے کی اور بالآخر شام کے قریب سوا چھ بجے پھنسے ہوئے لوگوں کے پاس پہنچی۔

 

موصوف ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں کو سنتھن پاس سے نیچے لاکر سنتھن میدان میں پہنچایا گیا جہاں ان کو پناہ، دوا اور غذا فراہم کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ فوج کی بر وقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو بچالیا گیا۔

 

دریں اثنا لوگوں نے فوج کی اس کارروائی کی سراہا کی ہے۔