سنتھن ٹاپ میں پھنسے 3 افراد کوکرناگ انتظامیہ نے بچایا

عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ سنتھن اننت ناگ قومی شاہراہ پر بدھ کو تازہ برفباری کے سبب سنتھن میں پھنسے غیرمقامی سیاح سمیت تین افراد کو دیر شام کوکرناگ انتظامیہ نے بچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق سنتھن پر دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری تھا جس دوران گاڑیوںکی آواجاہی مسلسل جاری تھی جبکہ دوپہر کو سنتھن پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس دوران ڈوڈہ سے سرینگر کی طرف جارہی ایکو گاڑی  زیر نمبر ۔JK06A 9833 سنتھن ٹاپ پر برف میں پھنس گئی جس میں غیر مقامی سمیت کل تین افراد سوار تھے جنکی شناخت اینا مونڈکر ساکنہ بنگلور ( غیر مقامی سیاح) ،رئیس احمد بھٹ و محمد امین گنائی ساکنہ ڈوڈہ کے طور پر کی گئی۔ برف میں پھنسے افراد کی اطلاع اننت ناگ انتظامیہ کو ملی جسکے بعد ایس ڈی ایم کوکرناگ کی سربراہی میں پولیس و این ایچ آئی ڈی سی ایل نے بچائو کارووائی کا عمل شروع کیا اور شام کے وقت بر ف میں پھنسی گاڑی کو بازیاب کیا گیا جس میں کل دو افراد سوار تھے جنھیں بعد میں کوکرناگ لایا گیا۔ منگل و بدھ سے بارشوں و برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسکے سبب 13000سے زائدفٹ بلندی پر واقع سنتھن شاہراہ پرگاڑیوں کی آواجاہی میں خلل پڑی جبکہ گزشہ ماہ بھی تازہ برفبای کے سبب برف میں پھنسے سولہ افراد کو  فوج نے بچا لیاتھا۔