عاصف بٹ
کشتواڑ //وادی چناب بالخصوص ضلع کشتواڑکو وادی کشمیر سے جوڑنے والی واحد سنتھن ۔اننت ناگ قومی شاہرہ سنتھن ٹاپ میں ہوئی شبانہ برفباری کے بعد اُسے اتوار کو جزوی طور آمدرفت کیلئے بند رکھا گیا۔شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے سینکڑوں کی تعدادمیں گاڑیاں درماندہو کررہ گئی ۔مڑواہ و واڑون جانے والی سینکڑوں مسافر گاڑیوں کو چنگام ناکے پر روکا گیا۔این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جونیر انجینئربشارت احمد نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سنیچر دیررات سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی جسکے بعد اتوار کی صبح ہی مشینری کو برف ہٹانے کاعمل شروع کیاگیا ،اگرچہ برف ہٹانے کا عمل دوپہر کو مکمل کرلیاگیاتاہم بعد میںکسی بھی گاڑی کو احتیاتی طور چلنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ دوپہر دوبجے تک ہی گاڑیوں کو شاہراہ پرچلنے کی اجازت ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ آج موسم میں بہتری کی صورت میں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت مقررہ وقت میں ہو گی ۔حکام نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاہراہ پرسفر کرنے سے قبل کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔