ادھم پور//سیاحوں کو سناسر کی طرف راغب کرنے کے لیے محکمہ سیاحت نے 8 شرپا کے ساتھ مل کر جموں ڈویژن کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر ٹیولپ فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا۔ فیسٹیول کی مرکزی توجہ ثقافتی پروگرام اور ٹگ آف وار، زپ لائن اور پیرا گلائیڈنگ جیسے کھیلوں کے پروگرام تھے۔اس تقریب میں ورشا جموال سمیت جموں ڈویژن کے نامور اور مقامی فنکاروں کی طرف سے شاندار ثقافتی پرفارمنس کا ایک سلسلہ دیکھنے کو ملا، جسے سبھی نے خوب سراہا۔ مقامی پنچایتی نمائندوں اور ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاحوںنے ٹولپ فیسٹیول 2022 کے انعقاد پر محکمہ سیاحت اور 8 شرپا تنظیم کی تعریف کی۔پنچایتی نمائندوںاور مقامی لوگوں نے سناسر میں ایک خوبصورت کھلتے ہوئے ٹیولپ گارڈن کو تیار کرنے پر محکمہ فلوریکلچر کا شکریہ ادا کیا جس نے مارچ اور اپریل کے ابتدائی سیاحتی سیزن میں سیاحوں کی آمد کو راغب کرنے میں مدد کی۔ دریں اثنا، سناسر میں اس وقت مقامی لوگوں اور سیاحوں کی ایک بڑی تعداد باغ میں کھلتے ہوئے ٹیولپس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہے۔
سناسر میں میلہ گل لالہ منعقد ،لوگوں کی بھاری شرکت
