سنئی میں طلباء کی دستار بندی کی گئی

سرنکوٹ // مدرسہ تعلیم القران فیضان غوث اعظم ٹنڈ سیداں مڈل سنئی کے مقامی  طلباء نے القران مجید کو مکمل کر کے ایک بہترین کامیابی حاصل کی ہے۔ کم عمر کے طلباء  وطالبات کی اس کامیابی پر مقامی معززین اور اساتذہ نے مل کر طلباء کی خوصلہ افزائی کے لئے دستار بندی کا پروگرام جامع مسجد مولا علی ٹنڈ سیداں میں منعقد کیا جہاں پر امام و خطیب مولانا اخلاق حسین قادری نے القران کی تعلیم کو زندگی کا مقصد بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قران پاک کی تعلیم کو عام کیا جائے اور نمازوں کی پابندی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ زوال تب کسی قوم پر آتا ہے جب وہ دین السلام سے منہ پھیر لیں۔انہوں نے لوگوں کو سیدھے راستے پر چلنے کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم کی جانب راغب کریں تاکہ اسلام کو عام کرنے میں مدد مل سکے ۔ پروگرام کے دوران مولوی اخلاق صابری نے طلباء کو مبارک دی اور کہا کہ بچوں نے بڑی محنت اور مشقت کے ساتھ القران کی پہلی منزلوں کو مکمل کیا ہے۔انہوں نے والدین کی بھی تعریف کی ۔اس موقعہ پر مسجد کمیٹی صدر سید واحید حسین شاہ، بی ڈی او مظاہر حسین شاہ ،ماسٹر شجاعت کاظمی، مولانا افطار حسین شاہ کے علاوہ دیگر معززین و مقامی لوگ بھی موجود تھے ۔