سمی رنگ روڈ کی پیش رفت کاجائزہ

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسروں کو حصول اراضی کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی ہے تاکہ سرینگر سمی رنگ روڈ پروجیکٹ پرزمینی سطح کے کام کو فوری طور شروع کیاجاسکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار پلوامہ،بڈگام،بارہمولہ ،بانڈی پورہ اورگاندربل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کے دوران کیا۔میٹنگ میں سرینگر ضلع اور محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پرترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کہا کہ شاملات اور سرکاری اراضی کو پہلے ہی نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو منتقل کیا گیا ہے اوراگلے ہفتے سے نجی زمین کے حصول کے سلسلے میں رقم کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔صوبائی کمشنر نے 28کروڑ روپے کی رقم سوموار تک ترقیاتی کمشنر پلوامہ کو منتقل کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ اس رقم کو متعلقہ اراضی مالکان میں تقسیم کریں۔ضلع بڈگام کے بارے میں بتایا گیا کہ 15جنوری تک ڈرافٹ ایوارڈ مکمل ہوگا اور کاہچرائی اورسرکاری اراضی ایک ہفتے کے اندر نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو منتقل کی جائے گی ۔ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے میٹنگ کے دوران یہ جانکاری دی کہ ضلع میں درختوں اورڈھانچوں کے عوض 81لاکھ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیںصوبائی کمشنر نے آفیسران پر کوششوں میںتیزی لانے کی ہدایت دی تاکہ اس اہم پروجیکٹ کی مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بن سکے۔