سمیع کو تین وکٹ، گیند بازوں کی مہنگی کارکردگی

سڈنی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع اور امیش یادو کے ابتدائی مہنگے اوورز سے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے اوپنر ڈی آرکی شارٹ اور میکس بروٹ نے اپنی شاندار نصف سنچری اننگز سے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا اور میزبان ٹیم نے پریکٹس میچ کے تیسرے دن جمعہ کو کھیل کے ختم ہونے تک چھ وکٹ پر 356 رن بنا لئے ۔ سی اے الیون اب ہندستان کے اسکور سے دو رن پیچھے ہے اور اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے کل اپنی پہلی اننگز میں تمام وکٹ گنواکر 358 رن بنائے تھے ۔ لیکن میزبان ٹیم کے بلے بازوں کی کارکردگی ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے کافی متاثر کن رہی اور شارٹ اور میکس نے پہلے ہی وکٹ کے لئے 114 رن جوڑ دیئے ۔ دن کے اختتام تک سی اے الیون کی اننگز میں دو اور بلے بازوں نے نصف سنچری شامل کر دیÊ ۔ نچلے آرڈر کے بلے بازوں ہنری نیلسن ناٹ آ¶ٹ 56 اور آرون ہارڈی ناٹ آ¶ٹ 69 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔ ہندوستانی گیندبازوں سمیع اور امیش نے ابتدا میں مہنگے اوور ڈالے اور پانچ رن فی اوور سے رن لٹایے اور ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی مایوسی کے ساتھ دیکھتے رہے جبکہ تھوڑی دیر بعد ہندستانی نوجوان اوپنر پرتھوی شا ٹخنے میں چوٹ لگا کر اسپتال پہنچ گئے ۔ پرتھوی چھ دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس نے بولنگ کے ساتھ بلے بازی آرڈر کو لے کر بھی ہندستان کی فکر بڑھا دی ہے ۔ سی اے الیون نے صبح اپنی اننگز کا آغاز کل کے 24 رنز سے کیا۔ اس وقت اس کے تمام وکٹ محفوظ تھے اور بلے باز شارٹ 10 اور میکس 14 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ شارٹ نے 91 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے لگا کر 74 رن بنائے جبکہ بروٹ نے 65 گیندوں کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 62 رن بنائے ۔ میکس کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے بولڈ کر 19 ویں اوور میں جاکر ہندستان کو پہلی کامیابی دلائی۔