سمیع کا شاندار چھکا

رائے پور// فاسٹ بولر محمد سمیع (61 رن پر چھ وکٹ) کی زبردست بولنگ کی بدولت بنگال نے فالو آن کی شرمندگی کا سامنا کرنے والی چھتیس گڑھ کو یہاں گروپ ڈی میچ کے چوتھے اور آخری دن منگل کو اننگز اور 160 رنز سے شکست دے دی ۔ اس جیت سے بونس سمیت بنگال کو سات پوائنٹس ملے ۔بنگال نے اپنی پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 529 رن بنانے کے بعد چھتیس گڑھ کو اس پہلی اننگز میں 110 رنز پر محدود کر دیا تھا۔اس کے بعد فالوآن کا سامنا کر رہی چھتیس گڑھ کو اس کی دوسری اننگز میں سمیع اور اشوک ڈنڈا نے ٹیم کے اکیلے نو وکٹ نکال کر 81.4 اوور میں 259 رن پر سمیٹ دیا۔ چھتیس گڑھ کی جانب سے ابھیمنیو چوہان نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ 115 رنز بنا کر ٹیم کو پانچ وکٹ پر 229 رنز تک پہنچایا تھا لیکن میچ کے آخری دن چھتیس گڑھ نے اپنے باقی پانچ وکٹ 26 رن جوڑ کر گنوا دیے ۔چھتیس گڑھ کی پہلی اننگز میں سات وکٹ اور دوسری اننگز میں 26 رن پر تین وکٹ لینے والے ڈنڈا کو ان کے میچ میں 10 وکٹ کی بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ یو این آئی۔