سمگلر کابینک اکائونٹ منجمد

عازم جان

بانڈی پورہ/بانڈی پور ضلع میں پولیس نے (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات کے تحت ایک منشیات فروش کے قریب پونے2 لاکھ روپے کی بچت کے بینک اکائونٹ کو منجمد کر دیا ہے۔ پولیس نے منشیات فروش عامر رشید شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن شلوت سمبل کے اکائونٹ میں میں 1 لاکھ 70 ہزار 8 سو 7 روپے تھے۔یہ کارروائی مجاز اتھارٹی اور ایڈ منسٹریٹر ایس اے ایف ای ایم (نئی دہلی) نے این ڈی پی ایس کی دفعہ کے 68F(2) کے تحت انجام دی ہے جو حکام کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے اثاثوں کو منجمد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔بانڈی پورہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عامر رشید شیخ ولد عبدالرشید ساکن شلوت سمبل نامی منشیات فروش کے 1،70،807 روپے کی بچے کے بینک اکائونٹ کو منجمد کیا گیا’۔