سموہ تھیٹر کے زیر اہتمام پرکھو کیمپ میں پروگرام

جموں //سموہ تھیٹر کے خواتین ونگ کی جانب سے مائیگرینٹ کیمپ پرکھو میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، کلدیپ شرما وائس چیئر مین وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ مہمان خصوصی تھے جب کہ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر سہیل نے کی، روشن جہاں آرا مہمان ذی وقار کے طور پر موجود تھیں۔  مقررین نے مدر ہیلپیج اور سموہ تھیٹر کی کائوشوں کو سراہتے ہوئے طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی طرف سے اٹھائے جارہے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر سہیل نے مدر ہیلپیج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد مستحق بچوں اور خواتین کی مدد کرنے کے علاوہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے ۔ اس موقعہ پر کشمیری کھیل ومیدھ رنگ منچ کی طرف سے پیش کیا گیا جسے روہت بھٹ نے تحریر کیا گیا ۔ اس سے قبل ڈاکٹر سدھیر مہاجن فائونڈر سموہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ڈرامہ میں روہت بھٹ، ڈیزی بزاج، کنگ سی بھارتی، ونے پنڈتہ اور پنیت بالی نے کردار ادا کیا۔