سمبل میں عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد

بانڈی پورہ//سمبل میں دریائے جہلم سے ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ ڈانگر پورہ سمبل میں دریا سے ریت نکالنے والوں نے ایک لاش دیکھ کر سمبل پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس نے فوری طور پرموقعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر اُس کا پوسٹ مارٹم کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کی فوری طور پہنچان نہیں ہوئی ہے تاہم کیس درج کیا گیا ۔