سمبل میں طالب علموں کا احتجاج

سمبل //حال ہی میں بارہویں جماعت امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلباء نے گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں داخلہ نہ ملنے پر تیسرے روز بھی سمبل نائد کھئے سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کی نقل وھرکت مسدود کردی۔احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ انہیں گورنمنٹ ڈگری کالج سمبل میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں انہیں پریشانیوں کا سامنا ہے ۔احتجاجی طلباء نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے وہ ڈگری کالج سمبل کے باہر جمع ہوکر احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج میں شامل ظہور احمد نامی ایک طالب علم نے بتایا کہ اس نے بہتر نمبرات سے بارہویں جماعت کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے اب مزید تعلیم کے لئے ڈگری کالج سمبل میں داخلہ لینے کا خواہشمند ہوں لیکن کالج انتظامیہ نے داخلہ کے لئے دروازے بند کردئے ہیں ۔