سمبل میں زوردار دھماکہ،خاتون سمیت 6افراد زخمی

بانڈی پورہ /عازم جان /سمبل بانڈی پورہ سومو سٹینڈ کے قریب پر اسرار دھماکے میں 6شہری زخمی ہوئے جبکہ ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ گرینیڈ دھماکہ تھا لیکن پولیس نے اسکی تصدیق نہیں کی۔ سومو سٹینڈ سمبل کے متصل پونے گیارہ بجے یہ پراسرار دھماکہ ہوا ۔ایک خاتون سمیت 6 افراد اسکی زد میں آکر زخمی ہوگئے ۔ زخمی افراد کو فوری طور پر سمبل کے نزدیکی کیمونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاںسے تین زخمیوں کو جے وی سی منتقل کیا گیا ۔ زخمیوں کی شناخت مشتاق احمد بٹ ساکن صفاپورہ، تسلیمہ جان زوجہ عبدالحمید ملہ ساکن مرکنڈل ،فیروز احمد ولد بشیر احمد، محمد الطاف ملورہ سرینگر، فیصل احمد ساکن صفاپورہ اور عبدالحمید ملہ کے بطور ہوئی ہے۔دھماکے سے ایک گاڑی کے شیشے بھی چکنا چور ہوئے۔