سمبل میں دریائے جہلم سے خاتون کی لاش بر آمد

سرینگر/حکام نے جمعرات کو کہا کہ بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں ڈانگر پورہ کے نزدیک دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق جہلم سے ریت نکالنے والے مزدوروں نے آج صبح کسی خاتون کی لاش کو پانی میں بہتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔

 پولیس کے ذریعے لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے جس کے بعد باقی قانونی لوازمات پوری ہونگی۔