سمبل سوناواری میں مواصلاتی نظام ناقص

سوناواری // سمبل سوناواری کے ڈانگر پورہ،نوگام،سنہ برن سمیت درجنوں دیہات میں بی ایس این ایل سمیت دیگر مواصلاتی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی پر صارفین سراپا احتجاج ہیں۔سمبل سوناواری کے کئی باشندوںنے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ڈانگر پورہ،شاترپورہ،شادی پورہ،ترگام سمیت دیگر علاقوں میں مواصلاتی نظام میں بار بار خرابی سے ہزاروں سم کارڑ بیکار ہیں جس کے نتیجے میںصارفین کافی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مواصلاتی نظام کوفوری طورٹھیک کیا جائے ۔